وزیر اعظم احتساب پر لچک نہیں دکھا سکتے۔۔جہانگیر ترین کوانکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔۔گورنر سندھ

Apr 29, 2021 | 16:31:PM
وزیر اعظم احتساب پر لچک نہیں دکھا سکتے۔۔جہانگیر ترین کوانکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔۔گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم احتساب پرلچک نہیں دکھا سکتے،کسی کے لئے احتساب کا عمل تبدیل نہیں کریں گے، انصاف کا تقاضا ہے جہانگیر ترین الزامات کا سامنا کریں،عمران خان کو جہانگیر ترین کے مسئلے پہ بہت دکھ ہے وہ چاہتے ہیں جہانگیر ترین اپنے اوپر لگے الزامات کو کلئیر کریں۔
جمعرات کہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کہ جہانگیر ترین وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی ہیں۔ وزیر اعظم نے علی ظفر کو جہانگیر ترین کے معاملات دیکھنے پر لگایا ہے جو ایف آئی اے اور دیگر اداروں میں جہانگیر ترین کے خلاف چلنے والے انکوائریوں کی بھی نگرانی کریں گے اور وزیراعظم کو ایک جامع اور مکمل رپورٹ پیش کریں گے۔ علی ظفر پر جہانگیر ترین بھی مطمئن ہیں۔ اللہ کرے جہانگیر ترین الزامات سے کلین ہوں۔
 گورنر سندھ نے کہا ہمیں یقین ہے جہانگیر ترین اور ان کے رفقا پارٹی کا برا نہیں چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ جہانگیر ترین ان انکوائری اور الزامات کا اسی طرح سامنے کریں گے جس طرح اپوزیشن کا کوئی فرد سامنا کرتا ہے اور یہ کام ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔
 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میری وزیراعظم سے نجی اور تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں سے کچھ باتیں میں آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے جو رفقا وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے لیے آئے تھے اس میں وزیراعظم نے بالکل واضح طور پر بتادیا تھا کہ وہ یہ نہیں کرسکتے کہ ایک ہی الزام پر اپوزیشن کے ساتھ الگ سلوک اور اپنے دوست کے ساتھ الگ سلوک رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،روپیہ طاقتور ہورہا ہے، ہمارے اسٹاک ایکسچینج کا شمار دنیا کے بہترین اسٹاک ایکسچینج میں ہورہا ہے، پاکستان کی برآمدات بہترین ہوچکی ہے۔ چاہتے ہیں پاکستان ابھر کر دنیا کے نقشے پر آئے۔ بھارت کیساتھ تعلقات بہتر ہونے کے امکان بڑھ گئے ہیں، چاہتے ہیں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ہمسایہ ممالک ساتھ ہوں، آنیوالا وقت پاکستان اور قوم کیلئے بہتر ہونیوالا ہے۔ پاکستان کوخوشحالی کی طرف لے جانے پر اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا مہنگائی کا جو رونا رو رہے ہیں ان کو بتا دوں پوری دنیا کا یہی حال ہے کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی وزیراعظم کو مہنگائی کی بہت فکر ہے امید ہے شوکت ترین مہنگائی پر کنٹرول پائیں گے جو حفیظ شیخ کی طرف سے چیزیں رہ گئیں ان پر شوکت ترین توجہ دے رہے ہیں۔ 
 ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ذاتی شخصیت ساری دنیا کے لیے قابل قبول ہے وہ ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کا امن سے محبت کا پیغام دنیا میں پہنچائیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہمارے تعلقات بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہو تو ہمارے سارے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ایسا نہ ہو کہ سرحد پو کوئی ٹیشن شروع ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں۔مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6لگانے کا مطالبہ