امیتابھ بچن کی خودکشی کا انکشاف۔۔

Apr 29, 2021 | 18:32:PM

(24 نیوز)اے بی سی یعنی امیتابھ بچن کی زندگی میں ایک مقا م ایسا بھی آگیا تھا جب وہ خودکشی کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن ایسی کیا وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچا؟ جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں امیتابھ بچن بالی ووڈ کے میگااسٹار ہیں اور گزشتہ 5 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں۔ لیکن بگ بی کو 2 اگست 1982 کو دوبارہ زندگی ملی تھی۔دراصل امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ”قلی“ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے بہت خطرناک حادثہ ہوگیا تھا۔ جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی کئی سرجریاں کی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکارہ خوفزدہ ۔۔کورونا ٹیسٹ کروانے کا ریکا رڈ قا ئم کر دیا
امیتابھ بچن تقریباً دو ماہ علاج کے بعد اپنے گھر آئے تھے لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ وہ اس حادثے کی وجہ سے بہت زیادہ تنائو اور ذہنی دبائو کا شکار تھے جس کے نتیجے میں ان کے دماغ میں پریشان کن خیالات نے اپنی جگہ بنالی تھی یہاں تک کہ ایک موقع پر وہ خودکشی کرنے کا بھی سوچنے لگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی معروف ادا کا رہ نے حاملہ ہونے کی تصویر کیا شیئر کی کہ سو شل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا

مزیدخبریں