تاریخ میں عمران کو کشمیر فروش حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔۔بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر پر سمجھوتہ کرکے آزادی کے متوالوں کے خون کا سودا کیا ہے۔تاریخ میں عمران خان کو ایک کشمیر فروش حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔
بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں آزاد کشمیر کے سینئر رہنما خواجہ طارق سعید نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔انہوں نے پارٹی چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں مضبوط بنانے کے لیے کام کریںگے ۔بلاول بھٹو زراری نے خواجہ طارق سعید سے کہا کہ آپ کے والد خواجہ سعید کی پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی حقیقی آواز ہے۔ کشمیر کے عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر پر سمجھوتہ کرکے آزادی کے متوالوں کے خون کا سودا کیا ہے۔تاریخ میں عمران خان کو ایک کشمیر فروش حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ گھر رہو۔۔ محفوظ رہو۔۔چاند رات انجوائے ہوگی نہ مہندی سٹال سجیں گے۔۔عید گائیڈ لائنز جاری