مریم نواز حق پر۔۔ بشیر میمن کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئے۔۔ اعتزاز احسن

Apr 29, 2021 | 19:19:PM

 (24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن کے بیان سے زیادہ فائدہ شریف خاندان کو ہوتا ہے، مریم نواز کی یہ بات درست ہے کہ اس معاملے پر اعلیٰ سطح کی انکوائری ہونی چاہئے۔
 ایک انٹرویومیں اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی ایک جج کا آڈیو ٹیپ پیش کیا تھا، میں نے ا±س ٹیپ پر کہا تھا کہ اگر یہ درست ہے تو نواز شریف باہر آسکتے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ن لیگ والے خود بشیرمیمن پر استغاثہ کرتے ہیں تو سمجھوں گا کہ یہ سنجیدہ ہیں، مسلم لیگ ن پر منصر ہے کہ وہ اس بیان کوعدالت میں پیش کرے۔
اعتزاز نے کہا میرا تجربہ یہ ہے کہ اس طرح کا بیان صرف رٹا لگایا ہوا ہوتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم ہاوَس میں اس طرح پہلے کبھی نہیں ہوا جبکہ ماضی میں وزیراعظم ہاوَس میں بہت کچھ ہوا ہے اور سپریم کورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی بھی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج مرحوم ارشد ملک ٹیپ کے بعد ن لیگ نے کارروائی آگے بڑھانے سے گریز کیا تھا،مجھے لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن اب بھی گریز کرے گی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کا پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کیساتھ دوبارہ کوئی تعاون ہوسکتا ہے، لانگ مارچ اس طرح نہیں ہوتا کہ آپ ایک دن میں کال دے دیں، پیپلز پارٹی معافی نہیں مانگ سکتی۔ پی ڈی ایم سے متعلق رائے پارٹی اجلاس میں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں۔شام 6بجے کے بعد کوئی دکان کھولنے نہ پائے۔۔آئی جی کا افسروں کو حکم

مزیدخبریں