شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے 16 میچز میں 50 ٹیسٹ وکٹیں لیکر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے بھی ابتدائی 50 وکٹیں 16 ٹیسٹ میچز میں مکمل کی تھیں۔ زمبابوے کے خلاف میچ شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی کو 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے دو وکٹوں کی ضرورت تھی تاہم انہوں نے پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:حسن اور شاہین شاہ کی تباہ کن بائو لنگ ۔۔زمبابوے 176 رنز پر ڈھیر
تیز رفتاری سے 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی باولرز میں یاسر شاہ پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے یہ کارنامہ نو ٹیسٹ میچز میں انجام دیا تھا جبکہ وقار یونس نے 12 ٹیسٹ میچز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔
Shaheen Afridi gets to 50 wickets in as many Tests as Wasim Akram ????????#ZIMvPAK pic.twitter.com/SlZnXkn908
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 29, 2021
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں موجودہ پوزیشن قائم رکھنے کیلئے زمبابوے کے خلاف دونوں میچ جیتنا ضروری