لیاقت یونیورسٹی حیدر آباد کا کورونا وارڈ مریضوں سے بھرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد کا کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گیا۔
ترجمان لمس کا کہنا ہے کہ لمس حیدرآباد میں 36، لمس جامشورو میں 26 مریض داخل ہیں، جبکہ مزید 12 داخلے کے منتظر ہیں۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر لالہ جعفر کا کہنا ہے کہ لطیف آباد کے 5 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن ہے نہ وینٹیلٹرز، بھٹائی ہسپتال، کوہسار ہسپتال، گورنمنٹ پریٹ آباد ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ نہیں ہے۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کم از کم شہریوں کو آکسیجن ہی مل جائے۔
ڈی ایچ او نے کہا کہ وینٹیلٹرز کے لئے لیاقت یونیورسٹی جانا ہوگا،ڈاکٹر لالہ جعفر کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ