(24 نیوز)امجد صابری کی پانچویں برسی پر ان کی چھوٹی بیٹی پریسا صابری نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے والد کی یاد کا پیغام درج کیا۔ اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں والد کی آواز سنے طویل عرصہ گزرگیا اب تک یقین نہیں آتا کہ 5 سال گزرگئے۔انہوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے بنا رہنا آسان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امجد صابری کو 5 سال قبل 22 جون 16 رمضان المبارک کو کراچی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھے۔
یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن کی خودکشی کا انکشاف۔۔
امجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت تک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔انہوں نے اپنے والد اور چچا مقبول صابری کی مشہور زمانہ قوالی تاجدار حرم کو اتنی خوبصورتی سے پڑھا کہ شہرت کی بلندیاں چھولیں۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کو صبو ر علی نے کھری کھری سنا دیں