80 فیصد بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکی تجویز ۔۔کل اہم اجلاس

Apr 29, 2021 | 20:03:PM

 (24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 80 فیصد بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی جس کے بعد اموات میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صورت حال کے پیش نظر 80فیصد انٹر نیشنل فلائٹس کم کرنےکی تجویز دے دی۔
این سی او سی کے مطابق 20فیصدانٹرنیشنل فلائٹس آپریٹ کرنےکی اجازت دی جائےگی ، اس حوالے سول ایوی ایشن اتھارٹی احکامات ملنے پر باضابطہ نوٹم جاری کرے گی۔دوسری جانب پاکستان کیلئے عالمی پروازوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر سیکریٹری سول ایوی ایشن کی صدارت جمعہ کواسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں پی آئی اے،نجی ائیرلائن سمیت غیرملکی ایئرلائن کے کنٹری ہیڈ شرکت کریں گے اور سی اے اے کاشعبہ ائیرٹرانسپورٹ سیکرٹری ایوی ایشن کوبریفنگ دے گا۔
اجلاس میں پی آئی اے،نجی ائیرکے تحفظات بھی دورکئے جائیں گے ، سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نے اجازت مانگی ہے ،دیگر ممالک میں ترکی ، ہنگری اور برطانیہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ مریم نواز حق پر۔۔ بشیر میمن کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئے۔۔ اعتزاز احسن

مزیدخبریں