(24نیوز)وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں یوکے ویرینٹ کے ساتھ بی 1135 ویرینٹ بھی سامنے آگیا ہے۔
سندھ کی وزیرِ صحت نے بتایا کہ کورونا کے 22 کیسز پر تحقیق کی گئی،18 میں یوکے ویرینٹ، جبکہ 2 میں بی 1135 ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے درخواست کے باوجود برطانیہ سے آنے والوں کو قرنطینہ نہیں کیا،سندھ اور کراچی میں بہت سے لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے آج سے انٹر سٹی بس سروس بند کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام احتیاط کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک لبیک نے کالعدم قرار دینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائرکردی
کراچی میں کورونا کی نئی اقسام کی تصدیق ۔۔سخت احتیاط کی ہدایت
Apr 29, 2021 | 20:10:PM