این اے 249 : ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی برتری میں اضافہ 

Apr 29, 2021 | 20:12:PM

(24 نیوز)کراچی کے حلقے این اے 249 کے 276 میں سے 107 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ۔
غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 7452 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل 4304 ووٹ لے کر دوسرے ، پی ایس پی کے مصطفی کمال کے 2920 ووٹ کے تیسرے نمبر پرہیں ۔
تحریک لبیک کے مفتی نذیر کمالوی کے 2603 ، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی نے 1973 ووٹ حاصل کئے ،ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین کو1579 ووٹ ملے ۔
 تفصیلات کے مطابق این اے 249 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔پولنگ سٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل تھی۔ قومی اسمبلی کے حلقے 249کے لئے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں۔جبکہ 18 آزاد امیدواروں نے بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لیا۔ تحریک انصاف کے امجد آفریدی، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال اور اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین بھی امیدوار تھے۔یاد رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈ کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  80 فیصد بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکی تجویز ۔۔کل اہم اجلاس

مزیدخبریں