پی آئی اے کے 2 جہاز چین سے لاکھوں کورونا ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گئے

Apr 29, 2021 | 20:48:PM

(24نیوز) پی آئی اے کے 2 خصوصی طیارے چین سے 7 لاکھ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ تیسری پرواز آج رات 12 بجے پہنچے گی۔
پہلی پرواز صبح ساڑھے 7 اور دوسری پرواز دوپہر 12 بجے دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد پہنچی، دونوں پروازوں سے 7 لاکھ سے زائد ویکسین لائی گئی ہیں۔
بوئنگ 777 کی خصوصی پروازیں حکومت پاکستان کی جانب سے چلائی جارہی ہیں۔ زیادہ گنجائش والے طیاروں کے استعمال کا مقصد کورونا وبا کے مقابلے کیلئے ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے۔
تیسرا جہاز 3 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لیکر آج رات بارہ بجے اسلام آباد پہنچے گا۔ مجموعی طور پر تینوں پروازوں کے ذریعے دس لاکھ ویکسین پاکستان لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا کی نئی اقسام کی تصدیق ۔۔سخت احتیاط کی ہدایت

مزیدخبریں