ساڑھے 7 ہزار اور 15 ہزار کے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بری خبر

Apr 29, 2021 | 22:25:PM
ساڑھے 7 ہزار اور 15 ہزار کے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے ساڑھے7ہزاراور 15 ہزار کے انعامی بانڈبھی ختم کردیئے، وزارت خزانہ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ نے کہاکہ یکم جنوری2022سے ساڑھے7ہزارکاانعامی بانڈردی کاغذہوگا، اس سال31دسمبرتک ساڑھے7ہزار کا بانڈ کیش کروایاجاسکتا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ساڑھے7ہزارروپے کاانعامی بانڈفوری طورپرغیرفعال ہوچکاہے،یکم مئی کواس بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی،بانڈواپس کرنے پرپیسے اکاوَنٹ میں منتقل ہوں گے۔
حکومت بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ روکنے کیلئے25اور40ہزار کے بانڈزپہلے ہی منسوخ کرچکی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 15ہزارروپے کاانعامی بانڈبھی ختم کردیاہے،صارفین کو30جون تک بانڈکیش کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق 15ہزارکاانعامی بانڈیکم جولائی سے ردی کاکاغذسمجھاجائے گا،15ہزاروالے بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ15 ہزار روپے والے بانڈز میں عوام نے 190 ارب روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے جبکہ7500 والے بانڈز میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 126 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشیر میمن کے الزامات پر حکومت ان ایکشن، سابق ڈی جی ایف آئی اے کی آئل مل پر چھاپہ