(24نیوز)تنقید کی زد میں آئے عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہانیہ خان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت میری محبت اور میرا شوہر ہے۔ میں تمام آڈیو ثبوت ریلیز کرنے جا رہی ہوں، اس لیے نہیں کہ میں عامر کی ہتک کرنا چاہتی ہوں بلکہ اس لیے کہ مجھے انصاف چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دارلڑکی کے دھماکے دار انکشافات
ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں بشریٰ (عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ)نہیں ہوں کہ اپنا شوہر چپ چاپ کسی اور کو دے دوں گی۔ ہانیہ نے ویڈیو میں عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”آاور مجھے اپنے ساتھ لے جا ورنہ میں تمہاری قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دنیا کو دکھا دوں گی۔‘
سوشل میڈیا پر آنے والے آڈیو کلپ میں عامر لیاقت حسین کو مبینہ طور پر ہانیہ خان کے ساتھ فلرٹ کرتے سنا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ناگن ڈا نس ۔۔تیسری شا دی کے الزامات کے بعد عا مر لیاقت کا نیا کھڑاک۔۔ویڈیو وائرل