عر فان خان کی پہلی برسی پر بیٹے نے والد کا دنیا سے متعلق آخری خط شیئر کر دیا

Apr 29, 2021 | 23:37:PM
عر فان خان کی پہلی برسی پر بیٹے نے والد کا دنیا سے متعلق آخری خط شیئر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماضی کے معروف ادا کا رعر فان خان کی پہلی برسی کے موقع پراپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پران کے بیٹے نے اپنے والد کے ہاتھ سے لکھے ہوئے ایک خط کی تصویر شئیر کی ہے جو انہوں نے 2018میں اس وقت لکھا تھا جب وہ لندن میں زیرِ علاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق بابیل نے عرفان خان کے خط کی تصویر شئیرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا مجھے زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت ہے ؟ میرے بابا ،ارتقاءکے آخری مراحل میں۔
تفصیلات کے مطابق خط کی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورسٹائل اداکار عرفان خان نے اس آخری خط میں لکھا کہ ’25 جنوری 2018 ، موجودہ وقت کی حقیقت یہ ہے کہ یہ میری زندگی کا حیرت انگیز دورانیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نےکس بھارتی گلوکارہ کی فرمائش پر مونچھیں رکھ لیں ۔۔دلچسپ انکشاف

اس دورانیے نے مجھے یہ باور کروادیا ہے کہ جسم کے اندرونی میکانزم اور سحر کے تجربے کاذہنی حالت سے گہرا تعلق ہے۔ یہ سنسنی خیز دنیا ، صاف ستھرے اور بےباک دماغوں کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Babil (@babil.i.k)

خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عا مر لیاقت کی قابل اعتراض تصاویر ۔۔ویڈیوز کے ساتھ ہانیہ خان پھر میدا ن میں آگئیں