کیا ہونے والا ہے ؟کیا شیخ رشید جانتے تھے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے حکومتی وفد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ' یہ لوگ جب حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ ان سے کیا سلوک کرتے ہیں'۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو پہلے سے معلوم تھا کہ حرم پاک میں پاکستان کے حکومتی وفد کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
انہوں نے یہ پریس کانفرنس حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پشاور میں کی تھی۔
Sheikh Rasheed Should be booked and Arrested for Planning, Ploting and instigating people for disrespect of the Masjid Nabwi صلی اللّٰہ علیہ وسلم@RanaSanaullahPK#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور
— عمیر ملک (@umairiat) April 28, 2022
pic.twitter.com/x7V1LFheru
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔
It was clearly a planned action, sheikh Rasheed like always spilled the beans. #توہین_مسجد_نبوی_نامنظور https://t.co/Hf5LVAqtEm
— وجیہ (@WMS1180) April 28, 2022
بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسولؐ پر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبویؐ کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاگیا کہ کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے مسجد نبویؐ کے احاطے میں ان کے خلاف چور چورکے نعرے لگاتے ہوئے ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔
اس شخص کو فی الفور گرفتار کیا جائے. pic.twitter.com/uVRhy7O396
— صحرانورد (@Aadiiroy2) April 28, 2022
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پر بعض افراد کی جانب سے نعرہ بازی لگانے کے منصوبے کے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔
Where tf is state ????? Arrest Sheikh Rasheed
— Anoosha | انوشہ (@anoosha_ashfaq) April 28, 2022
pic.twitter.com/frdkfIyfbE#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور
ایک صارف نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ میں آواز بلند کرنے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آ گیا