مسجد نبوی میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی۔مولانا طارق جمیل کا سخت ردعمل ۔اہم اعلان کردیا

Apr 29, 2022 | 10:20:AM
مسجد نبوی میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی۔مولانا طارق جمیل کا سخت ردعمل سامنے آ گیا
کیپشن: مولانا طارق جمیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کے خلاف ہونے والی نعرہ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی ۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے  کہ مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے ، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

 ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی ، مریم اورنگزیب کو دیکھتے ہی لوگوں نے نعرے بلند کیے جبکہ شہباز شریف کی گاڑی کو گارڈز نے گھیرے میں لیے رکھا تھا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھے کیا اور نعرے لگائے ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ روزہ رسول پر ایسی آوازیں افسوسناک ہیں ، مسجد نبوی ﷺ کی زمین کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

 مریم اورنگزیب نے کہا جو کچھ سعودی عرب میں ہوا آپ سب نے دیکھا ، ہم سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودیہ آئے ہیں ، ہمارے ساتھ یہاں جو کچھ ہوا افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا میں نے تمام لوگوں کیلئے ہدایت کی دعا کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ میں آواز بلند کرنے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آ گیا