عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں, آسٹریلیا کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں رواں سال کے رمضان المبارک کا چاند سب سے پہلے نظر آیا تھا جبکہ آسٹریلیا ہی عید الفطر کی تاریخ کا سب سے پہلے باضابطہ اعلان کرنے والا ملک بھی بن گیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی امام کونسل نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ رواں سال 30 روزوں کے بعد رمضان المبارک کا اختتام ہوگا، یوں یکم شوال یعنی عید الفطر پیر 2 مئی کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے بعد عید الفطر کی تیاریوں میں مزید تیزی آ گئی , ماہ مبارک کے اختتام میں چند روز باقی رہ جانے پر لوگ عید الفطر کی تاریخ جاننے کے خواہاں ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کا چاند 2 مئی بروز پیر کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اتوار یکم مئی کو ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے , پاکستان میں عید بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا