واٹس ایپ سروس ڈاون ۔۔صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس ڈاون ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں واٹس سروس ڈاون ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔برطانوی اخبار کے مطابق جمعرات کی رات تقریباً 9.38 بجے30,000 برطانوی صارفین نے شکایت کی کہ واٹس ایپ سروس کام نہیں کررہی،صارفین نے ٹویٹراپنے مسائل کی نشاندہی کی تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ اس مسئلے کی وجہ کیا بنا۔دوسری جانب دبئی میں بھی کئی صارفین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ واٹس ایپ کام نہیں کررہا ۔
You may be experiencing some issues using WhatsApp at the moment. We’re aware and working to get things running smoothly again. We’ll keep you updated and in the meantime, thanks for your patience.
— WhatsApp (@WhatsApp) April 28, 2022
اس کے علاوہ دنیا بھر سے یہ شکایات دیکھی گئیں ،صارفین کی شکایت کے بعد واٹس ایپ نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر تسلیم کیا۔ واٹس ایپ ٹویٹ میں وضاحت کی گئی کہ"ہو سکتا ہے آپ کو اس وقت واٹس ایپ استعمال کرنے میں کچھ مسائل کا سامنا ہو۔ ہم باخبر ہیں اور چیزوں کو دوبارہ آسانی سے چلانے کے لیے کام کر رہے ہیں،ہم آپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے اور اس دوران، آپ کے صبر کا شکریہ۔"
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا