خاوند کی بیروزگاری۔خاتون تین بچوں سمیت سمندر میں کود گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے منظور کالونی کی ر ہائشی عائشہ کا بچوں کو عید کے کپڑے نہ دلانے پر شوہر سے جھگڑا ہوا جس پر عائشہ دلبرداشتہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو سمندر سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق منظور کالونی کی رہائشی عائشہ نامی خاتون کا اپنے شوہر سے اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا۔ شوہر نے بچوں کو عیدالفطر پر کپڑے دلانے سے بھی منع کردیا تھا، جس پر بچے اداس تھے۔ عائشہ بچوں کے چہرے پر اداسی دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئی۔
کراچی : خاوند کی بیروزگاری سے تنگ گھریلوں حالات کے باعث ایک حاتون کی اپنے بچوں کے ہمراہ نیٹی جیٹی پُل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش
— Pasha Daniyal Official (@PashaDaniyalVok) April 28, 2022
پورٹ پر موجود ریسکیوں ٹیموں نے خاتون اور بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔@nadeem_nusrat@HussainImranVOK
الله کریم #کراچی پر اپنا رحم فرمائیں آمین ۔ pic.twitter.com/XN8Kjr74UI
عائشہ نے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ خاتون کو سمندر میں چھلانگ لگاتا دیکھ کر وہاں موجود شہریوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔
ریسکیو ٹیم اور شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماں اور تینوں بچوں کو سمندر سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عائشہ کے گھروالے ہسپتال پہنچ گئے جہاں پولیس نے ماں اور بچوں کو ان کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ افراد ہوشیار!!اسپرین کا روزانہ استعمال انتہائی نقصان دہ