محکمہ موسمیات نے عید پر خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے دنوں میں ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا امکان ہے اور یکم سے تین مئی کے دوران بلوچستان سندھ و پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یکم سے دو مئی کے دوران کراچی سمیت سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کی بھی توقع ہے، دو سے چار مئی کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ یکم سے پانچ مئی کے دوران خیبر پختونخوا و کشمیر گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتیں رات 12 بجے کیوں کھلی؟قیدیوں کی وین کیوں آئی ؟چیف جسٹس نے بڑا انکشاف کردیا
شہر قائد میں یکم اور دو مئی کو تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی ۔کمزور اسٹرکچر والے علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ۔ آندھی کے باعث گرمی کی حالیہ لہر میں کمی آئے گی۔جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔
کمزور اسٹرکچر والے علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کی حلف برداری۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا