گورنر پنجاب نے ملازمین کادیرینہ مطالبہ منظور کرلیا 

Apr 29, 2022 | 16:04:PM

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یونیورسٹی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا ،گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب کی 15 یونیورسٹیوں کو سپیشل الاونس 2021 کی منظوری دے دی۔سپیشل الاﺅنس سے گریڈ 1سے لے کر 19 تک کے یونیورسٹی ملازمین مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یونیورسٹی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا،گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب کی 15 یونیورسٹیوں کو سپیشل الاونس 2021 کی منظوری دے دی۔ سپیشل الاﺅنس سے گریڈ 1سے لے کر 19 تک کے یونیورسٹی ملازمین مستفید ہوں گے۔یونیورسٹیوں میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، لاہور ، یونیورسٹی آف دی پنجاب ، لاہور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، فیصل آباد ،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ، یونیورسٹی آف چکوال ،یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس ، لاہور ، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور ، ایمرسن یونیورسٹی ، ملتان ،انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف دی پنجاب ، لاہور ، یونیورسٹی آف ، گجرات ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، لاہور ،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ، راولپنڈی ، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی ، بہاولپور اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹیکسلا بھی شامل ہیں 
یہ بھی پڑھیں:روزے 29 ہوں گے یا 30 ؟؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مزیدخبریں