بہت جلد عوام کواسلام آباد آنے کی کال دوں گا۔ عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ مجھے آپ کو اسلام آباد کی کال دینی ہے، حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے بچے بچے کو تیار کرنا ہے اور ملک میں الیکشن کرانا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد شریفوں کی کرپشن پر وائٹ پیپر لا رہے ہیں، لوگوں کو بتانا ہے کہ باہر کے سامراج نے کس قسم کے لوگوں کو ہم پر مسلط کیا ہے۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف پر اربوں روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں، یہ اپنے پیسے بچانے کے لیے ملکی مفاد کو قربان کر دے گا، جس کا پیسہ ملک سے باہر ہو کبھی بھی سامراج کے خلاف آواز بلند نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے عید پر خوشخبری سنا دی
چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ بہت جلد بیس لاکھ لوگوں کو اسلام آباد میں جمع کرنے کی کال دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتیں رات 12 بجے کیوں کھلی؟قیدیوں کی وین کیوں آئی ؟چیف جسٹس نے بڑا انکشاف کردیا