حمزہ شہبازحلف برداری کیس ، ق لیگ کے وکیل کی فریق بننے کی درخواست منظور

Apr 29, 2022 | 19:35:PM

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازحلف برداری کیس میں ق لیگ کے وکیل اظہر صدیق کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی ، جسٹس جواد حسن نے ایڈووکیٹ اظہر سدیق کو دلائل دینے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازحلف برداری کیس کی سماعت ہوئی تو ق لیگ کے وکیل اظہر صدیق نے کہاکہ میں نے فریق بننے کی درخواست دی ہے آپ نے مسترد کردی ،اگرآپ درخواست مسترد کرتے ہیں تو میں باہر چلا جاتا ہوں،جسٹس جواد حسن نے کہاکہ آپ کو ڈیڑھ منٹ دیتا ہوں ،ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تو پھر میں باہر ہی چلا جاتا ہوں۔
جسٹس جواد حسن نے کہاکہ چلیں میں آپ کے فریق بننے کی درخواست منظور کرتا ہوں ۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی سپیکر نے الیکشن قواعد کے برعکس منعقد کرایا، اگر معاملہ سیدھا سا ہوتا تو قانون میں سب کچھ موجود ہے ، چیف جسٹس نے لکھ دیا کہ 25 دن سے کوئی کام نہیں ہورہا،صوبے کا وزیراعلیٰ موجود ہے حکومت چل رہی ہے،ڈپٹی سپیکر نے 200 لوگوں کو ایوان میں داخل ہونے کی اجازت دی ، جو ہارس ٹریڈنگ ہوئی کیا کسی کو نظر نہیں آیا،عدالت نے حکم دیا لیکن انہوں نے سکیورٹی اداروں کو بلا لیا،آسیہ امجد زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں ، ہم عدالت آئے، انہوں نے سیکرٹری سپیکر کی نظربندی کا حکم جاری کردیا
درخواست ہے کہ تصویر کے دونوں رخ دیکھیں ،آئی جی نے نظر بندی کے حکم جاری کردیئے ،عثمان بزدار کو بٹھایا ہوا ہے لیکن حکومت یہی چلا رہے ہیں ، غیر معمولی حالات پر گورنر نے صدر پاکستان کو لکھ دیا،یہ چاہتے ہیں کہ جیسا ہم کہتے ہیں ویسا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے ملازمین کادیرینہ مطالبہ منظور کرلیا

مزیدخبریں