الیکشن کمیشن کے یوسف رضا گیلانی کو کلین چٹ دینے پر فرخ حبیب کا دبنگ بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے یوسف رضا گیلانی کو کلین چٹ دینے پر ردعمل میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ الیکشن میں ویڈیوز دیکھ کر اسی رات نوٹس لیتا ہے،چند دن میں دوبارہ الیکشن کروادیا جاتا ہے،لیکن یہاں 1 سال کیس چلنے کے بعد فیصلہ آیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوا ہے، یوسف رضا گیلانی کو کرپشن کا فائدہ ہوا اسکے خلاف کاروائی نہیں کی گئی،یہ ایک کھلا تضاد ہے۔
الیکشن کمیشن ڈسکہ الیکشن میں ویڈیوز دیکھ کر اسی رات نوٹس لیتا ہے چند دن میں دوبارہ الیکشن کروادیا جاتا ہےلیکن یہاں 1 سال کیس چلنے کے بعد فیصلہ آیا ہے یوسف رضا گیلانی کا بیٹا کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوا ہے لیکن یوسف رضا گیلانی جسکو فائدہ ہوا اسکے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔ کھلا تضاد pic.twitter.com/DpxCSnAUfF
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 29, 2022
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائیگا، لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی سخت