(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے ، ان کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات جلد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اہلخانہ کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچ گئے،جہانگیر ترین ذاتی معالجین کی اجازت کے بعد پاکستان واپس آئے ان کی وزیراعظم شہبازشریف سے جلد ملاقات متوقع ہے۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین لندن علاج کی غرض سے گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا