لاہور ہائیکورٹ کا حکم کس آئین کے تحت آیا ہے سمجھ نہیں آرہا،فوادچودھری

Apr 29, 2022 | 23:02:PM
فوادچودھری، حمزہ شہباز درخواست، فیصلے پر ردعمل،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے حمزہ شہباز درخواست کے فیصلے پر ردعمل میں کہاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا آج کا حکم کس آئین کے تحت آیا ہے یہ سمجھ نہیں آرہا،الیکشن کمیشن نے بھی آج مضحکہ خیز فیصلہ دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھا کہ مسجد نبویﷺ میں جو کچھ ہوا وہ پلاننگ کے تحت نہیں ہوا،مسجد نبویﷺ میں گزشتہ روز جو کچھ بھی ہوا وہ غلط تھا،ان کا کہناتھا کہ قاسم سوری کے ساتھ جو ہوا وہ پلان کے مطابق ہوا جو قابل مذمت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اگرسیاسی جماعتوں نے معاملات نہ سنبھالے تو عوام بہت غصے میں ہیں ،فوادچودھری نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کا آج کا حکم کس آئین کے تحت آیا ہے یہ سمجھ نہیں آرہا،الیکشن کمیشن نے بھی آج مضحکہ خیز فیصلہ دیا،جس کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اسے چھوڑ دیا، جنہوں نے فائدہ پہنچایا انہیں پکڑ لیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پر چور دروازے سے قبضہ کیاگیا جس پر لوگوں کو غصہ ہے،حسین نوازکے ساتھ لندن میں جو کچھ ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اگرفوری الیکشن نہ کرائے گئے تو تقسیم بڑھتی چلی جائے گی،اگر فوری الیکشن نہ کرائے گئے تو حالات خانہ جنگی کی طرف چلے جائیں گے،میرے بیانات کی جنہیں سمجھ آنی چاہئے انہیں آجاتی ہے،اگر تقسیم کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو نقصان پاکستان کا ہوگا ۔
فوادچودھری نے کہاکہ ہم نے ہر جگہ معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کی ہے،ہم نے کبھی اپنے جلسوں میں اشتعال انگیز باتیں نہیں کیں، ہم آئین و قانون کے مطابق ہی معاملات آگے بڑھا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا