راجن پور: ضلعی انتطامیہ  کی جانب سے 6 کروڑ مالیت کی گندم ضبط

Apr 29, 2023 | 09:53:AM

(ویب ڈیسک) راجن پور میں ضلعی انتظامیہ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرکے 7 ہزار بوریاں گندم کی قبضے میں لے لی، جن کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ذخیرہ کی جانے والی گندم داجل روڈ پر واقع نجی گودام سے برآمد کی گئی جس کے بعد گودام سیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کچے میں پولیس آپریشن، ایلیٹ کمانڈوز اور اسنائپرز سمیت 1 ہزار تازہ دم جوان روانہ

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ کا کہنا ہے کہ ضبط گندم کی مالیت 6 كروڑ 82 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں