(24نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی ، آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں گے،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے معاون وکلاء بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے،نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 27 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج کو مقرر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سےآگاہ کیاگیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے نقول فراہم کرنے کیلئے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔
سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونےکیلئےنوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی