قطر کو ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے بعد ایک اور عالمی کپ کی میزبانی کا تاج سونپ دیا گیا۔
باسکٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی فیبا نے اعلان کیا ہے کہ قطر کا دارالحکومت دوحا 2027ء کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، جس میں کُل 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
عالمی کپ کی میزبانی ملنے کے بعد 89 رینک والی قطری ٹیم خود بخود کوالیفائی کرلے گی، سال 2006ء میں قطر کی ٹیم نے عالمی چیمپیئن شپ میں ایونٹ کھیلا تھا جس میں انہیں اپنے پانچوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
2️⃣0️⃣2️⃣7️⃣????????????➡️????????
— FIBA Basketball World Cup (@FIBAWC) April 28, 2023
We are delighted to announce that FIBA Basketball World Cup 2027 will be hosted by Doha, Qatar!
MORE ???? https://t.co/puyFxh7wvH#FIBAWC x #WinForAll pic.twitter.com/DajrbQBA3e
قطر مینز باسکٹ فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ایشیائی ملک ہے، اس سے قبل چین نے 2019ء جبکہ رواں سال چیپمئین شپ کی میزبانی فلپائن اور جاپان مشترکہ طور پر کریں گے۔
دوسری جانب ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ 2026ء کی میزبانی جرمنی کے دارالحکومت برلن کے سپرد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطر کی طرف سے کیے گئے زبردست انتظامات کے بعد باسکٹ بال کا عالمی ایونٹ دوحا کروانے کا اعلان کیا۔