(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیخلاف پولیس پر تشدد اور حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ غالب مارکیٹ میں پرویز الٰہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں
دوسری طرف پرویز الہٰی کی جانب سے پولیس آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پرویز الہٰی نے قانونی ماہرین کی 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی،7 رکنی ٹیم میں ایڈوکیٹ سرمد غنی، عامر سعید، مظہر اقبال، طیب عثمان لیگل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس،عدالت سے اہم خبر آ گئی