حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ آج کریں گے، فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے حکومت سے جاری مذاکرات پر سوال اٹھا دیا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف گرفتاریاں؟ چوہدری پرویز الہی کے گھر چھاپہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسحاق ڈار، سعد رفیق اور اعظم تارڑ کی اپنی حکومت میں کوئی حیثیت نہیں، اس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ کے گھر پر حملہ، علی امین گنڈا پور کو ضمانت کے باوجود حبس بے جاء میں رکھنا اور پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں مذاکراتی عمل کو بے معنی بنا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومتی مذاکراتی ٹیم یقین دہانی کے بعد ماحول بہتر رکھنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتی تو وہ بڑے فیصلے کیسے کرے گی؟ عمران خان کی صدارت میں آج اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔