پاک روس تعلقات مفادات سے پاک،رشتہ مزید مضبوط ہو گا: روسی سفیر

Apr 29, 2023 | 14:34:PM

( محسن الملک)پاکستان میں روس کے سفیر ڈینیلا گانچ نے کہا کہ روس اور پاکستان میں معاشی معاہدے 5 گنا بڑھ چکے ہیں، روس چاہتا ہے کہ وہ پاکستان کو توانائی فروخت کرے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے سفیر ڈینیلا گانچ نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کو پیٹرول فروخت کررہے ہیں ،پاکستانی عوام بھی روس سے تجارتی معاہدوں پر راضی ہیں،  دونوں ممالک ٹھوس بنیادوں پر تجارت بڑھا رہے ہیں جو مستقبل ہے ، پاکستان اور روس کے تعلقات مفادات سے پاک آگے بڑھتے جارہے ہیں ، پاکستان اور روس کے سفارتی اعلیٰ سطحی وفود کی تیسری ملاقات بھی ہونے جارہی ہے ،وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوںگے ،دونوں ممالک کے درمیان رشتے مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں ہم آج اپنے تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں: سربراہ پاک فوج

روس کے سفیر ڈینیلا گانچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے روس کا رشتہ آج سے نہیں ایک طویل تاریخ پر مبنی ہے ،تاریخ خود بتاتی ہے کہ پاکستان اور روس کے بہترین سربراہوں نے ہمیشہ دونوں ممالک کے ساتھ بہتر روابط اور مضبوط رشتوں پر زور دیا، دونوں ممالک کے خارجہ امور کے ماہرین بھی  روس اور پاکستان کے رشتوں میں مستقبل میں مزید مضبوطی دیکھتے ہیں جو وقت کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الہٰی بڑی مشکل میں پھنس گئے

مزیدخبریں