پاکستان میں گورننس کا نظام ناقص اور فرسودہ ہو چکا ، مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم گورننس میں بھارت اور بنگلادیش سے بھی پیچھے ہیں، اب دنیا آپ کو پیسے دینے کیلئے تیار نہیں، پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص اور فرسودہ ہو چکا ہے، پاکستانی حکومت کو 6 ہزار ارب روپے سود میں دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ری امیجنگ پاکستان سیمینار سے مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جس مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے، 20 سے 25 اراب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے، اس سال 800 ہزار روپے کا بجٹ خسارہ ہے، آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں جانا ہو گا،سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایک سے قرضہ لے کر دوسرے کو دیتے ہیں، نظام کی تبدیلی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،حالیہ سال ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک روس تعلقات مفادات سے پاک،رشتہ مزید مضبوط ہو گا: روسی سفیر