(24 نیوز ) سیاسی و معاشی عدم استحکام اور روپے کی بے توقیری کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے دام میں 6 ڈالر اضافہ ہوا ہے ، اس طرح عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1990 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 186 روپے ہے،ایک تولہ چاندی 2600 روپے کی بلند سطح پر ہی برقرار ہے ۔