گڈ بائے ڈالر: ارجنٹائن کا درآمدات کی ادائیگی یوآن میں کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ارجنٹائن کی حکومت نے چینی درآمدات کی ادائیگی ڈالر کے بجائے یوآن میں کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں تقریبا 1 بلین ڈالر اور اس کے بعد تقریبا 790 ملین ڈالر کی ماہانہ درآمدات کی ادائیگی ڈالر کے بجائے یوآن میں کی جائے گی۔
ارجنٹائن کے وزیر اقتصادیات سرجیو ماسا نے چینی سفیر زوشیاؤلی اور مختلف شعبوں کی کمپنیوں کے حکام کیساتھ ملاقات کے بعد ایک تقریب کے دوران کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ڈالر کے اخراج کو کم کرنا ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی امریکی قوم تاریخی خشک سالی کی وجہ سے زرعی برآمدات میں تیزی سے گراوٹ کے ساتھ ساتھ اس سال انتخابات سے قبل سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان اپنے ڈالر کے ذخائر میں نازک سطح سے لڑ رہی ہے۔