عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے، وزیرمذہبی امور، ملازمین کی چھٹیاں معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور کی تین روزہ سرکاری چھٹی معطل کردی اورحج کے متعلقہ حکام کو تیاریوں کیلئے احکامات جاری کردئیے ۔
تفصیلات کے مطابق چھٹی کے روز بھی وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود متحرک ہو گئے،وفاقی وزیر مذہبی امور کے زیرصدارت وزارت مذہبی امور میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں حج انتظامات سے متعلق وزارت مذہبی امور حکام نے بریفنگ دی،حاجی کیمپوں کے ذریعے عازمینِ حج کی تربیت، معاونینِ حج کے انتخاب، نجی حج سکیم سمیت متعدد امور زیر غور آئے ۔
سینیٹر طلحہ محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت کرنے میں کوئی غفلت برداشت نہیں ہوں گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور کی تین روزہ سرکاری چھٹی معطل کردی اورحکام کو حج کی تیاریوں کیلئے احکامات جاری کردئیے ، سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ ہفتہ ، اتوار اور پیر تینوں دن حج سیکرٹریٹ سے متعلق حکام کام کریں گے،وقت کم ہے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہم پر فرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ!
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ عازمینِ حج مناسک اور انتظامی امور اچھی طرح سیکھ اور سمجھ کر جائیں،تربیتی مواد میں خواتین کی تربیت اور مخصوص مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے،تمام حاجی کیمپ خواتین رضاکار ماسٹرز ٹرینرز کے ذریعے خواتین عازمینِ حج کی تربیت کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ مرد عازمینِ حج اپنے ہمراہ جانے والی خواتین کی حج تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں،تحصیل اور ضلعی سطح پر حج تربیت کا اہتمام موجود ہے، عازمینِ حج تربیت لازمی حاصل کریں۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ عازمینِ حج سمارٹ فون، موبائل ڈیٹا، لوکیشن سروس اور سعودی موبائل ایپ سے آگہی حاصل کریں،پاکستانی حجاج مشاعر مقدسہ کے احترام کے پیش نظر وہاں صفائی پر خصوصی توجہ دیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ سعودی عرب میں رہنمائی کیلئے لوکل اور پاکستانی معاونین حج موجود ہونگے؛ حجاج ان کی ہدایات پر عمل کریں،پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین صرف وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں کے ذریعے حج کی بکنگ کریں،سوشل میڈیا پر سستے حج کے اعلانات سے محتاط رہیں،حج بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے تصدیق کریں،ان کاکہناتھا کہ حج کے موقع پر معاونین حج کی کار کردگی کا خود جائزہ لوں گا، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ