حکومت نے 5 ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی

Apr 29, 2023 | 19:08:PM

(24 نیوز) وفاقی حکومت نے پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی ۔ سوئی نادرن نے یکم مئی سے سبسڈائزڈ گیس کی فراہمی ختم کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل، سپورٹس، سرجیکل، لیدر اور جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالر پر آر ایل این جی کی سپلائی ختم کر دی۔ یکم مئی سے تمام ایکسپورٹس سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ کر دیے گئے۔ ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این پر چار ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضآفی ادا کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف اور دیگر شعبوں کے مسلسل مطالبے پر وفاقی حکومت نے مراعات کا سلسلہ ختم کیا۔ واضح رہے وفاقی حکومت سالانہ 80 ارب سے زائد گیس پر سبسڈی ادا کر رہی تھی۔

مزیدخبریں