سندھ بار کونسل نے بھی جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ بار کونسل نے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا،جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس وائس چیئرمین کے توسط سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کا رویہ عہدے کے حلف کیخلاف ہے لہٰذا ان کے خلاف انکوائری دوبارہ شروع کرائی جائے۔
خیال رہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف کئی ریفرنسز سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کئے گئے ہیں،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج قاضی فائزعیسٰی اور جسٹس طارق مسعود نے مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے چیف جسٹس سمیت دیگر ارکان کو خط بھی لکھا ہے تاہم اب تک اس معاملے پر اجلاس نہیں بلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی