(24 نیوز) سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث وہاں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے چین میدان میں کود پڑا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق منسٹری آف فارن افیئرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سوڈان میں پھنسے 216 پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے اور باحفاظت وہ جدہ پہنچ گئے ہیں، جاری بیان کے مطابق پاکستانیوں کو سوڈان پورٹ سے بذریعہ بحری جہاز جدہ پہنچایا گیا ہے اور یہ سب پاکستان کے دیرینہ دوست چین کی مدد سے ممکن ہوا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے چین کی اس مدد پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ ہم چین کے اس دوستانہ عمل پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔