پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ, فواد چودھری نے تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی تصدیق فواد چودھری نے بھی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں،
تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مذنظر رکھا جائے گا،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےآئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے، منگل کو حتمی ایجنڈا پر بات ہو گی۔
مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مذنظر رکھتے ہوئے آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے اور منگل کو حتمی ایجنڈا پر بات ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 29, 2023