دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کودوسرے ایک روزہ میچ میں7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کا 337 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 180 رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی، کپتان بابر اعظم نے 65 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ایش سودی، ہینری شپلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
???? stand between @FakharZamanLive and @iMRizwanPak, and in quick time! ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
Pakistan need 16 more runs for victory in four overs.#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/OtG23J5qx0
اس سے قبل کیوی ٹیم نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔
Another quality innings in a chase - @iMRizwanPak makes his 9️⃣th ODI fifty #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/HO5nzGVwvt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔ چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
Skipper @babarazam258 scores his 25th ODI fifty ????#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/bYSO5klvek
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 10 اوورز میں 78 رنز دے کر 4 جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔