سلمان خان نے محبت میں خود کو بد قسمت قراردے دیا

Apr 29, 2023 | 21:31:PM
سلمان خان نے محبت میں خود کو بد قسمت قراردے دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان نے ایک ٹی وی شو پر بات کرتے ہوئے محبت میں اپنے آپکو بد قسمت قراردے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی پروگرام "آپکی عدالت" میں سلمان خان کی شرکت۔ سوشل میڈیا پر جاری ٹی وی پروگرام کے پرومو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

جس میں  میزبان نےسلمان خان سے سوال کیا کہ "پہلی ، دوسری پھر تیسری اور پھر چوتھی آپ کا یہ موو آن کا سلسلہ تو ختم ہی نہیں ہورہا" ، جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ"میں محبت میں بد قسمت ہوں ، جناب"۔


میزبان نے ان سے ایک اور سوال پوچھا کہ" آج کل آپ کی جان کون ہے اور کس سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے"، جس پر ہنستے ہوئے سلمان خان نے جواب دیا کہ" آج کل میں صرف "بھائی" ہوں۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "جسے چاہتا تھا کہ مجھے "جان "بلائیں وہ بھی آج کل مجھے "بھائی" بلاتی ہیں تو میں کیا کروں؟"

ٹی وی پروگرام کے پرومو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے، کئی مداح تو اس بات پر استفسار کر رہے کہ "وہ کون ہیں جس کے بارے میں سلمان خان اشارہ دے رہے ہیں"۔