(24 نیوز ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بارش سے موسم سہانا ہو گیاہے،مختلف علاقوں میں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں رات کے وقت ہونے والی بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے اعداد وشمار جاری کر دیئےہیں ، سب سےزیادہ بارش پی اے ایف بیس مسرورمیں ہوئی، پی اےایف بیس مسرورمیں14ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ،سرجانی ٹاؤن میں 8.2ملی میٹر،جناح ٹرمینل پر2.8ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 2.1،اولڈ ایئرپورٹ پر2.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، اسی طرح کیماڑی میں 1.5ملی میٹر اورفیصل بیس پر1.3ملی میٹربارش ہوئی۔