ایم کیو ایم کا ایک ایک فرد شمار ہونے تک مردم شماری جاری رکھنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایم کیو ایم نے ایک ایک گھر اور فرد شمار ہونے تک مردم شماری کا عمل جاری رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم و دیگر متعلقہ حکام نے یقین دلایا کہ مردم شماری میں ایک ایک فرد کو گنا جائیگا۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، ڈپٹی کنوینرز و اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایم کیو ایم وفد نے اسلام آباد میں مردم شماری کے حوالے سے ملاقاتوں پر رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ وفد نے اسلام آباد میں مردم شماری پر اپنا مقدمہ ثبوت و شواہد کے ساتھ اعلی حکام بشمول وزیراعظم کو پیش کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہمارے خدشات و تحفظات ڈیجیٹل مردم شماری کے ابتک کے نتائج کے مطابق بالکل درست ثابت ہوئے، تمام اعلی حکام و افسران بشمول وزیراعظم سب نے ہمارے پیش کردہ حقائق پر تشویش کا اظہار کیا۔