بیوٹی پارلر جانے کیلئے شوہر کی اجازت نہ ملنے پر بیوی نے خودکشی کرلی

Apr 29, 2023 | 21:56:PM
بیوٹی پارلر جانے کیلئے شوہر کی اجازت نہ ملنے پر بیوی نے خودکشی کرلی
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شوہر کی جانب سے بیوٹی پارلر جانے کی اجازت نہ ملنے پر بیوی نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں پیش آیا جہاں شوہر کی جانب سے پارلر جانے سے روکنے کی کوشش پر بیوی نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق 34 سالہ خاتون نے گھر میں ہی خود کو پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے بیوی کو صرف پارلر جانے سے منع کیا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چلتی بس میں خاتون ڈرائیور کی موت، طالبعلم کی حاضر دماغی نے ساتھیوں کی جانیں بچا لیں