(24 نیوز ) پاکستانی سیاست میں آڈیو اور ویڈیو لیکس کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے جن کےبارے میں لفظ مبینہ تو استعمال کیا جاتا ہے لیکن جن لوگوں سے متعلق یہ آڈیوز یہ ویڈیو آئیں ان کی جانب سے کبھی بھی ان آڈیوز یا ویڈیوز کو جھٹلایا نہیں گیا ، ایسا ہی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی لیک ہونے والی آڈیو سے متعلق بھی ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم پر جوآڈیولیک ہوئی ہے اس میں آواز میرےبیٹے کی ہے، بیٹے کی آواز کوتوڑمروڑ کرپیش کیا گیا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ میری سفارش سے کسی کا نقصان ہوا ہے توبتائیں، میں پرائیوٹ شخص ہوں کسی کےلیے بھی سفارش کرسکتا ہوں، ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ سفارش کےلیے پیسےنہیں لیے، پیسے لینے والوں پرلعنت بھیجتا ہوں۔