اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ،پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ پر افسوس کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ ہوا، ٹیلیفونک رابطے کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے پرویز الٰہی کے گھر پر حملے ، چادر اور چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کیا۔
شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو پرویز الٰہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا،اسحاق ڈار نے کہاکہ واقعے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں،تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کروں گا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ قانون سب کیلئے برابر ہے، ہم نے بھی ہمیشہ قانون کا سامنا کیا ہے ،پرویزالٰہی صاحب کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: چلتی بس میں خاتون ڈرائیور کی موت، طالبعلم کی حاضر دماغی نے ساتھیوں کی جانیں بچا لیں