(24 نیوز )کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی موت کے بعد ’’فورپاز ‘‘نے مدھوبالہ ،ملکہ اور سونیا کو بچانے کیلئے ٹرینگ کا آغاز کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فورپاز کی جانب سے سفاری پارک کے عملے کو ہتھنیوں کی ٹرینگ کے حوالےسے معلومات اور انہیں بھی
تربیت دی جارہی ہے ,سفاری میں موجود ملکہ اور سونیا کو ٹرینگ کروائی گئی،ٹرینگ کے حوالے سے سفاری پارک کے عملے کو بھی تربیت دی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق ملکہ،سونیا اور مدھوبالہ کوذہنی تندرستی کی ضرورت ہےٹرینگ مکمل ہونے کے بعد تینوں کو ایک ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔