فاطمہ بھٹو کے شوہر کون ہیں اورکیا کرتے ہیں؟ جانیئے

Apr 29, 2023 | 23:01:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے غیر ملکی باشندے گراہم بائر سے شادی کی تو سوشل میڈیا پر سوال پوچھے گئے کہ وہ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟

بھارتی سفر نامی ویب سائٹ کے مطابق فاطمہ بھٹو کے شوہر کا تعلق امریکا سے ہے، اور وہ 1982 میں پیدا ہوئے،وہ ایک کاروباری شخصیت  ہیں، انہوں فاطمہ بھٹو سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا اور  اپنا نام تبدیل کر کے جبران رکھ لیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں مرتضی ٰبھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکا نکاح 70کلفٹن کراچی میں ہوا،ذوالفقار جونیئر نےاپنی بہن فاطمہ بھٹو کےنکاح کی تفصیل  سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

جونیئر بھٹو  نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ " ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے میری بہن فاطمہ کی شادی کل ہمارے گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں ہوئی۔ تقریب میں فاطمہ کے چاہنے والوں نے ہمارے دادا کی لائبریری میں شرکت کی، یہ جگہ میری پیاری بہن کے لیے بہت معنی رکھتی ہے"۔انہوں نے کہا کہ" اس وقت پاکستان کے لوگوں کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے ان کی وجہ سے ہم نے محسوس کیا کہ پرتعیش انداز میں شادی کا جشن منانا مناسب نہیں ہوگا"۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپیل کی کہ "جوڑے کو دعاؤں میں یاد رکھا". جائے۔

مزیدخبریں