بارش کے ساتھ ژالہ باری،تیار گندم تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان میں گندم کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے اور مختلف علاقوں میں اس کی کٹائی بھی جاری ہےلیکن عین اس وقت پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری دیکھنے میں آئی ہے جس سے تیار فصل کے تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے ضلع نارووال اور نواحی علاقہ کوٹلی ، سوہاوڑہ میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جاری ہے ، جس سے گندم کے کاشتکار شدید پریشان ہیں ، زرعی ماہرین کے مطابق
تیز بارش اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔